کراچی میں سردی کی پہلی بارش کب ہونے والی ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کردی

ہماری ویب  |  Nov 21, 2020

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کے لیے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ پیر سے بدھ کے درمیان شہر میں موسم سرما کی پہلی بارش ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کا کہنا ہے کہ 23 سے 25 نومبر کے درمیان شہر قائد میں بارش کا امکان کافی زیادہ ہے، مضافاتی علاقوں میں ہلکی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار پڑنے کی توقع ہے تاہم گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

ترجمان کے مطابق بارش کا سبب ملک میں داخل ہونے والا دوسرا ویسٹربنس سسٹم ہے، بارش کے بعد شہر بھر میں تیز اور سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت گرسکتا ہے اور سردی بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز مطلع دن میں صاف اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے، کم سے کم پارہ 14 سے 16 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More