کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا آپشن مفید قرار دیا جاتا ہے جس سے کورونا پھیلنے کا خدشہ نہیں ہوتا۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر95 فیصد لوگ ماسک پہنیں تو لاک ڈاؤن کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی ساتھ ہی سینیٹائزر لگانا بھی لازمی امر ہے۔
گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ماسک پہننے سے کورونا وائرس کے خلاف مکمل طور پر بچاؤ نہیں ہوتا لیکن یہ بہت ضروری ہے۔
عالمی صحت تنظیم یورپی علاقے کے ڈائریکٹر ہنس کلگو کے مطابق اگر95 فیصد لوگ محفوظ ماسک پہنتے ہیں تو ملک کے کسی بھی حصے میں کورونا وائرس کے سلسلے میں لاک ڈاؤن کی ضرورت پیش نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم سبھی اپنے حصے کا کام کریں یعنی محفوظ ماسک پہنیں تو لاک ڈاؤن سے بچا جاسکتا ہے، میں اس بات سے پوری طرح متفق ہوں لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے خلاف اٹھایا جانے والا آخری طریقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ماسک پہننے سے کورونا وائرس کے خلاف مکمل طور پر بچاؤ نہیں ہوتا تاہم اس کے ساتھ سماجی فاصلے اور ہاتھوں کو مسلسل سینیٹائزر کرنے سے لے کر تمام دیگر طریقوں کو بھی اپنانا ضروری ہے لیکن ماسک بے حد ضروری ہے۔