پشاور بی آر ٹی بس: دھکا لگاؤ گے تو ہی منزل تک پہنچ پاؤ گے ۔۔۔تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Nov 20, 2020

کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا گیا منصوبہ ، پشاور کی بی آر ٹی بس کو دھکا لگانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کے لئے بنائے گئے منصوبے بی آر ٹی کی بس دورانِ سفر خراب ہوگئی جس کے باعث بس میں سوار مسافروں کو بس کو دھکا لگانا پڑا جس کی وجہ سے کوریڈور بلاک رہا تاہم بس میں سوار مسافروں نے ہی بس کو دھکا لگا کر کوریڈور سے ہٹایا ۔

واقعے کے بعد اس کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر طنز کا نشانہ بنایا گیا،سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر پر صحافیوں سمیت دیگر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے ۔

پشاور بی آر ٹی ترجمان کی جانب سے بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے بتایا کہ بس ماہرین اور انجینئیرز متعدد اسٹیشنز پر موجود ہیں جوکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لئے اسٹینڈ بائے ہوتے ہیں، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشنز میں معمولی خرابی یا اس کی بروقت درستگی غیر معمولی نہیں ہے البتہ اب بی آر ٹی روٹ فعال کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More