پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس کی جانب سے بھیس بدل کر بھیک مانگنے والے ٹک ٹاک اسٹار کو پکڑ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل 'ڈسکہ' میں ایک گوری رنگت والے ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے منہ پر کالک ملی اور بھکاری بن گیا۔ اس نے یہ روپ اپنا کر لوگوں کو خوب پاگل بنایا۔
تاہم اس لڑکے کو پٹرولنگ پولیس نے پکڑ لیا۔ گرفتاری کے بعد لڑکے کی جیب سے ریال، ڈالر اور پاؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 'لڑکا چہرے پر کالی سیاہی لگا کر بھیک مانگتا تھا، ٹک ٹاک اسٹار پٹرولنگ کے دوران پولیس کی نظر میں آیا، تلاشی کے دوران لڑکے کی جیب سے غیرملکی کرنسیاں برآمد ہوئیں'۔