3 دن 14 گھنٹوں میں 7 براعظموں کا سفر طے کر کے اس خاتون نے سب کو حیران کردیا ۔۔

ہماری ویب  |  Nov 20, 2020

سات براعظموں کا سفر تین دن 14 گھنٹوں میں طے، یو اے ای کی خاتون کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی خاتون 'خولہ الرومیتھی' نے سات براعظموں کا طویل سفر تین دن میں طے کر کے سب کو حیران کردیا ہے ، انہوں نے سات براعظموں کا سفر 3 دن 14 گھنٹے 46 منٹ اور 48 سیکنڈ میں طے کیا اور اتنے کم وقت میں سات براعظموں کا سفر کر کے اپنا نام گینیز بک میں لکھوا لیا۔

اس حوالے سے خولہ نے بتایا کہ یہ ایک مشکل سفر تھا جس کے لئے انہوں نے بہت محنت اور صبر کیا ، انہوں نے کہا کہ اکثر موقعوں پر انکی ہمت جواب دے گئی اور انہوں نے اس سفر کو ترک کرکے گھر واپس جانے کا فیصلہ کیا مگر ان کے گھر والوں اور دوست احباب نے ان کی حاصلہ افزائی کی جس وجہ سے وہ اس مقصد میں کامیاب ہوئیں۔

واضح رہے کہ سات براعظموں کا تیز ترین سفر کرنے والی متحدہ عرب امارات کی خاتون نے 208 ممالک کا سفر کیا جبکہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کا سفر کر کے اس دورے کو مکمل کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More