ہمارے بزرگ ہماری ذمہ داری ہیں،معمر افراد کے لئے اچھی خبر حکومت کا احسن اقدام

ہماری ویب  |  Nov 20, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بزرگ شہریوں کے لئے ''باہمت بزرگ پروگرام '' کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج ''باہمت بزرگ پروگرام'' کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے، پروگرام کے تحت 65 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو ہر 3 ماہ بعد چھ ہزار روپے سوشل پینشن کی مد میں دیئے جائیں گے ، پروگرام کے لئے بزرگ افراد کی رجسٹریشن کا آغاز 23 نومبر 2020 سے باقاعدہ طور پر کیا جائے گا جوکہ تین ماہ تک جاری رہے گا اس مدت میں بزرگ شہری اپنا نام اس پروگرام کے لئے رجسٹر کروا سکتے ہیں ۔

پنجاب حکومت نے اس پروگرام کے لئے ابتدائی طور پر 2 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا ہے ،افتتاحی تقریب سے خطاب کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ 'ہم ریاستِ مدینہ کے خواب کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں ، با ہمت بزرگ پروگرام ریاستِ مدینہ کی طرف ایک سنگِ میل ہے'۔

واضح رہے کہ اس منصوبے سے بزرگ افراد بالخصوص خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کیا جائے گا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More