ماں تو ماں ہوتی ہے! شادی کی تقریب میں بیٹے کے لیے دلہن تلاش کرتی ماں کی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Nov 20, 2020

سوشل میڈیا پر ایک ماں کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ شادی کی تقریب میں اپنے بیٹے کے لیے لڑکیاں تلاش کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے 28 سالہ ''عمرو خلیل'' کی والدہ کو دیکھا جاسکتا ہے، جو تقریب میں شریک لڑکیوں پر نظریں جمائے ہوئے ہیں اور ان میں سے اپنے بیٹے کے لیے دلہن تلاش کر رہی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق مصر کے 28 سالہ عمرو خلیل کا کہنا ہے کہ ''حال ہی میں وہ اپنے ایک عزیز کی شادی کی تقریب میں شریک تھے، جب انہوں ‌نے اپنی والدہ کی ویڈیو بنائی''۔

ویڈیو میں عمرو کی والدہ ''احلام محمد عبدالعزیز'' تقریب میں شریک لڑکیوں کو بڑے غور سے دیکھ رہی ہیں اور ان میں سے اپنے بیٹے کے لیے دلہن تلاش کر رہی ہیں۔ اگرچہ اس وقت احلام کو معلوم نہیں تھا کہ ان کا بیٹا ویڈیو بنا رہا ہے، جبکہ بعدازاں ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوگئی۔

واضح رہے خاتون احلام کے شوہر انتقال کرچکے ہیں اور ان کے پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، جن میں سے سوائے عمرو خلیل کے، سب کی شادی ہوچکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More