کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پیٹرول سے بھرا ٹینکر بے قابو، گھر میں جا گھسا ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہوکر بنگلے سے ٹکرا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِعام پر آگئی، واقع رونما ہونے کے بعد فوری طور پر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ۔
ٹینکر ڈرائیور کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ تاہم بنگلے کی دیواریں اور دروازہ مکمل تباہ ہوگیا۔