امریکہ میں مفت کھانا فراہم کرنے والے پاکستانی نژاد نے سب کے دلوں میں گھر کرلیا، لنگر خانے کے خوب چرچے ہوگئے۔
پاکستان میں تو بیشتر ادارے مفت کھانا تقسیم کرتے ہیں مگر آج ہم آپ کو ایک ایسے پاکستانی نژاد کی سخاوت کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو کہ امریکہ میں لوگوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کی وجہ سے بے حد مقبول ہورہے ہیں ۔
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہوٹل چلانے والے قاضی منان نے اپنی سخاوت کی مثال قائم کردی ، اپنی مدد آپ کے تحت پاکستانی نژاد قاضی منان اب تک بے شمار افراد کو مفت کھانا کھلا چکے ہیں ، اس حوالے سے قاضی منان کا کہنا ہے کہ ' لنگر خانہ مسلمانوں کی ایک خاص روایت ہے جس کہ زریعے لوگوں کو مفت کھانا فراہم کر کے اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ثواب کمانے کا بھی موقع ملتا ہے، اس لئے جب انہوں نے امریکہ میں ریسٹورنٹ بنایا تو عہد کیا کہ وہ بھی اسے جلد لنگر خانہ بنا دیں گے ۔
پاکستانی نژاد امریکی شہری قاضی منان نے عہد کے مطابق اپنے ریسٹورنٹ 'سکینہ حلال گرل' کو لنگر خانے میں تبدیل کردیا جس میں گزشتہ پانچ سالوں سے بلا رنگ و نسل تفریق بے گھر اور نادار افراد کومفت کھانا تقسیم ہوتا ہے اور ان کے اس اقدام کو امریکہ میں خواب سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کی وجہ سے قاضی منان کے اس لنگر خانے میں کھانا فراہم کرنے میں جب مشکلات پیش آئیں تو امریکیوں اور پاکستانی نژادوں نے ان کی دل کھول کر مدد کی تاکہ انسانیت کی فلاح کا کام چلتا رہے اور ضرورت مند افراد اس سے مستفید ہوتے رہیں۔