پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو گزشتہ چند روز سے گردوں کی تکلیف کا سامنا تھا تاہم انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے۔
ٹیسٹ کی رپورٹس میں پتہ چلا کہ ان کے گردے میں پتھری ہے۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی تصدیق کی ہے کہ 'بلڈ ٹیسٹ اور سی ٹی اسکین میں واضح ہوا ہے کہ نواز شریف گردے میں پتھری کا شکا ر ہیں جس کی وجہ سے انہیں تکلیف کا سامنا ہے'۔
ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ 'رپورٹس میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ نواز شریف کے گردے مکمل طور پر ٹھیک سے کام بھی نہیں کررہے ، ان کے گردوں کا علاج انڈورلوجسٹس کی خصوصی ٹیم کی زیر نگرانی ہورہا ہے'۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اگر ڈاکٹروں نے ضروری سمجھا تو نواز شریف کو اسپتال میں بھی داخل کیا جاسکتا ہے'۔