موسم کی تبدیلی اور آلودگی میں اضافے کے باعث صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لئے اسموگ کنٹرول ٹاور لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
سرد موسم اور بڑھتی آلودگی کی واجہ سے پیدا ہونے والا اسموگ حدِنگاہ کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے متعدد حادثات پیش آتے ہیں ، اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موحولیاتی کمیشن کی جانب سے لاہور کے مختلف مقامات پر 15 اسموگ کنٹرول ٹاور نصب کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ لاہور کو چند روز قبل ہی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ، فضائی آلودگی جانچنے والے عالمی ادارے کے مطابق لاہور 112 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ عالمی سطح پر آلودہ شہروں کی فہرست میں 20ویں نمبر پر ہے۔
لاہور کے شہریوں کی جانب سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکام لاہور کی آلودگی میں اضافہ کرنے والی فیکٹریوں اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف سخت کروائی کریں تاکہ اس خوبصورت شہر کو
آلودگی سے پاک رکھا جاسکے۔