یہ وقت سال کا وہ وقت ہے جب پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی دنیا بھر کے حسین ممالک کو پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔ پاکستان اور دوسرے ممالک کے کئی سیاح سردیوں کے موسم میں ملک کے شمالی علاقہ جات گھومنے آتے ہیں اور وہاں کی خوبصورتی سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو دکھاتے ہیں۔
سال 2020 کا نومبر تقریباً اپنے اختتام کو ہے، محکمہ موسمیات پہلے ہی پیشن گوئی کر چکی ہے کہ موجودہ سال پورے پاکستان میں ریکارڈ سردی پڑے گی جبکہ بارشوں اور برف باری کا سلسلہ بھی پہلے سے کئی زیادہ مضبوط ہوگا۔
پاکستان کے شمالی علاقہ جات ناران کاغان، دیو سائی، نانگا پربت، اسکردو، گلیات اور مری وغیرہ میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جبکہ جھیل سیف الملوک نے بھی آج کل سفید برف کی چادر اوڑھ رکھی ہے جو انتہائی مسحورکن منظر پیش کر رہی ہے۔
آج کل لوگوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان کے مختلف شہروں سے شمالی علاقہ جات گھومنے گئی ہوئی ہے، صارفین اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کر رہے ہیں۔
چند تصاویر اور ویڈیوز ملاحظہ کیجیے۔
''سید طلال علی'' نامی صارف نے پوسٹ کیا دیوسائی کے مقام کا خوبصورت اور دلکش منظر
ناران میں برف باری کا سلسلہ جاری۔
اسکردو سے خوبصورت مناظر
جھیل سیف الملوک نے اوڑھی سفید برف کی چادر، سحر انگیز منظر
٭ آپ اس سال کہاں گھومنے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک ہیج کے کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔