وزٹ اور ورک ویزا ، متحدہ عرب امارات نے کونسے 12 ممالک پر پابندی عائد کردی؟

ہماری ویب  |  Nov 19, 2020

کورونا وائرس پھیلنے کی شرح میں اضافے کے خدشات کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر پاکستان سمیت دیگر 12 ممالک کے لوگوں کے لئے وزٹ اور ورک ویزا جاری کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان، افغانستان، ایران، ترکی، شام، عراق، صومالیہ، لیبیا اور کینیا سمیت دیگر ممالک پر 'یو اے ای' کی جانب سے ویزے کے اجراء پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ بھارت پر اس پابندی کا اطلاق نہیں کیا گیا ۔

اماراتی سفارتخانے کے مطابق ویزے کے اجراء پر پابندی غیر معینہ مدت کے لئے لگائی گئی ہے جبکہ پہلے سے جاری شدہ ویزوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا ، تاہم اس پابندی کا ختم ہونا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی پر مبنی ہے ، امارات کے سفراتخاتے کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی کورونا کی دوسری لہر میں کمی آئے گی تو ویزے معمول کے مطابق فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ پاکستان سے ریڈ پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افراد یعنی وزراء ، سفارت کار ، اور اعلیٰ سرکاری افسران کے ویزے معطل نہیں کئے گئے ہیں ایسے ویزوں پر سفاتخانے میں پروسیس جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More