نیدرلینڈ کی خاتون باکسنگ چیمپئن نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا

ہماری ویب  |  Nov 19, 2020

دینِ اسلام سے متاثر ہوکر نیدرلینڈ کی باکسنک چیمپئن 'روبی جیسیا میسیو' نے اسلام قبول کرلیا۔

'دی لیڈی ٹائسن' اور 'کک باکسر' کے نام سے پہچانی جانے والی نیدر لینڈ کی خاتون باکسنک چیمئن روبی جیسیا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پراسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ، انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ وہ کچھ عرصے سے اسلام سے متعلق پڑھ رہی تھیں جس کے بعد انہوں نے دل سے اس پر یقین کرلیا تھا مگر اب انہوں نے مسجد میں گواہوں کی موجودگی میں باقاعدہ کلمہ پڑھ کر باضابطہ طور پر اسلام قبول کر لیا ہے ۔

باکسر روبی جیسیا میسیو کا تعلق عیسائی مذہب سے تھا تاہم انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات پر فخر محسوس کر رہی ہیں کہ وہ اب دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More