پی آئی اے کے طیارے اے ٹی آر کو حویلیاں میں پیش حادثے کی تحقیقات 4 سال بعد مکمل کرلی گئی،اے ٹی آر طیارے کے ایک انجن کا بلیڈ ٹوٹا جبکہ دوسرا بند ہوگیا تھا، رپورٹ منظرعام پرآگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے پی آئی اے کے طیارے کو پیش حویلیاں حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے ، یہ خوفناک حادثہ دسمبر 2016 میں پیش آیا ، جس میں معروف نعت خواں جنید جمشید سمیت 47 افراد شہید ہوئے تھے ۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بدقسمت حویلیاں حادثہ،طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا تھا جبکہ دوسرے انجن کا بلیڈ ٹوٹا ہوا تھا ۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اے ٹی آر طیارے کے انجن کو ایک ہزار گھنٹے مکمل ہونے کے بعد بھی اوورہال نہیں کیا گیا تھا اور اس ہی غفلت کی وجہ سے طیارے کے انجن کا بلیڈ پشاور سے چترال کی جانب جاتے ہوئے ٹوٹا جبکہ چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے طیارے کو حادثہ پیش آیا ۔
واضح رہے کہ طیارے کے پائلٹس کے لئے یہ ایک نئی قسم کی خرابی تھی جو کہ اس سے پہلے اے ٹی آر طیاروں میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھی۔