امریکہ میں کورونا وائرس کے توڑ کی ویکسین تیار، پاکستان کو ویکسین فراہم کرنے سے صاف انکار کردیا۔ پاکستان کو جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرنے کی درخواست پر کوئی جواب موصول نہ ہوا ۔۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ، جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانسن اینڈ جانسن کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کی فراہمی کی درخواست پر پاکستان کو ان کی جانب سے کوئی جواب نہ مل سکا ۔ تاہم امریکی حکام کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ ویکسین سے پہلے مقامی حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے مقامی ضرورت کو پورا کیا جائے گا جس کے بعد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو فراہم کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کے ممالک کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا شکار ہوئے ہیں اور اس سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں البتہ امریکہ کی تیار کردہ ویکسین کو کورونا کا توڑ قرار دیا گیا ہے ۔