کورونا وائرس: وبا کے بعد کی زندگی کے حوالے سے بل گیٹس کی دلچسپ پیشگوئیاں، آئندہ برسوں میں کیا ہونے والا ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 19, 2020

معروف کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے عالمی وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد کی زندگی سے متعلق مختلف پیشگوئیاں کی ہیں۔

حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسینز کے حوالے سے مثبت رپورٹس کے بعد بل گیٹس نے وبا کے بعد کی زندگی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز ڈیل بک کانفرنس کے دوران ایک انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ رواں سال کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں دفتری امور اور سفری تبدیلیاں وبا کے خاتمے کے بعد بھی جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بڑی تبدیلیوں میں سے ایک یہ ہوگی کہ کسی طرح کمپنیاں کام سے متعلق سفر کا انتظام کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری پیشگوئی ہے کہ 50 فیصد کاروباری سفر اور دفاتر کے 30 فیصد سے زیادہ دن ختم ہوجائیں گے۔

اس طرح کے کاروباری سفر کے لیے ایک سے دوسری جگہ جاکر لوگوں سے مل کر کاروباری امور طے کیے جاتے تھے اور بل گیٹس کے مطابق اب یہ سنہری اصول نہیں رہے گا۔

انہوں نے پیشگوئی کی کہ بیشتر کمپنیاں اس طرح کے کاروباری دوروں سے گریز کریں گی۔

واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس آج سے قبل بھی وبا سے متعلق پیش گوئی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کورونا کی حتمی ویکسین آئندہ سال تک آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More