شام میں اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ

ہماری ویب  |  Nov 18, 2020

شام میں اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ ، تین فوجی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیل نے شام پر فضائی حملے کیے ہیں جس میں ایرانی اور شامی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔شام نے حملے میں تین شامی فوجی جاں بحق جبکہ ایک فوجی کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حملے شمالی سرحد کے ساتھ دھماکہ خیز مواد ملنے کے بعد جوابی کاروائی کے طور پر کیے گئے۔جبکہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا تھا کہ انہیں سرحد کے ساتھ اسرائیل کی حدود میں آئی ای ڈیز ملے ہیں۔

اسرائیلی ملٹری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے رات گئے شام پر بمباری کی جس میں انہوں نے ایرانی اور شامی فورسز کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ۔

یاد رہے کہ 2011 میں شام میں شروع ہونے والے سول وار کے بعد سے اسرائیل نے شام پر سینکڑوں فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں جس میں ایرانی اہداف، حزب اللہ اور شامی افواج کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More