آرمینیائی وزیراعظم کے قتل کا منصوبہ ناکام، وزیراعظم کی عوام سے پر امن رہنے کی اپیل

ہماری ویب  |  Nov 18, 2020

آزربائیجان کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنے پر آرمینیائی عوام کا غصہ کم نہ ہو سکا ، آرمینیائی وزیراعظم کو قتل کرنے کی سازش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔

آرمینیا ئی حکام کے مطابق وزیراعظم کے قتل کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا ہے جبکہ آرمینیا کی سیکیورٹی خدمات سرانجام دینے والے سابق سربراہ اور اپوزیشن لیڈر آرٹور وینٹسیان کو گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم عدالت نے اپوزیشن رہنما آرٹووینٹسیان کی ۔گرفتاری کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کردیا ۔

قتل کے منصوبے کو ناکام بنانے کے بعد نیکول پشینان نے سراپا احتجاج عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ، سماجی رابطے کی ویب وسائٹ فیس بک پرانہوں نے پیغام میں واضح طور پر کہا کہ ' تشدد یا تشدد کو ہوا دینا کسی بھی لحاظ سے ملکی مفاد میں نہیں ہوگا'،انہوں کہا کہ حزب اختلاف بھی اعلان کرے کہ انہوں نے کسی بھی طرح کی پرتشدد کاروائی کی حمایت نہیں کی۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کے معاہدے پر آرمینیائی لوگوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ، ہزاروں لوگوں نے حکومت کے خلاف مظاہرہ بھی کیا اور نیکول پشینان کو غدار قرار دے کر ان سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More