ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ڈائریکٹر سائبر سیکیورٹی سے ناراض،امریکی الیکشن کو تاریخ کے شفاف ترین الیکشن قرار دینے پر ڈائریکٹر سائبر سیکیورٹی کرسٹوفر کریبز کو عہدے سے ہٹا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر سائبر سیکیورٹی نے 2020 کے امریکی انتخابات کو تاریخ کے شفاف ترین انتخابات قرار دیا تھا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ برہم ہوئے اور کہا کہ الیکشن کی شفافیت سے متعلق کرسٹوفر کریبز کا بیان غلط ہے اور انہیں عہدے سے برطرف کردیا۔
ٹرمپ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر سائبر سیکیورٹی نے ٹوئیٹ کیا،جس میں انہوں نے لکھا کہ' انہوں نے کام ایمانداری سے اور بلکل صحیح کیا اور انہیں اپنی خدمات پر فخر ہے' ۔
واضح رہے کے ڈائریکٹر سائبر سیکیورٹی کرسٹوفر کریبز الیکشن سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں دور کرنے کے شعبے کے بھی انچارج تھے جس کی بنا پر انتخابات کی شفافیت سے متعلق بیان جاری کرنا ان کے فرائض میں شامل تھا۔