برطانوی سفارتکار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ندی میں ڈوبتی ہوئی لڑکی کی جان بچائی۔
تفصیلات کے مطابق چین میں تعینات سینئر برطانوی سفارتکار اسٹیفن الیسن ڈوبتی لڑکی کو بچانے کے لیے خود دریا میں کود گئے، جبکہ دونوں ممالک نے اس بہترین عمل کو انسانیت اور دوستی کی نئی مثال قرار دے دیا۔
ہوا کچھ یوں کہ چین کے علاقے چونگ کنگ میں ایک چینی طالبہ اچانک پہاڑی ندی میں گرگئی اور خود کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے لگی، ایسے میں وہاں موجود برطانوی سفارتکار نے لڑکی کی زندگی بچانے کا فیصلہ کیا اور دریا میں چھلانگ لگا دی۔
اسٹیفن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کو بچانے کے لیے سفارتکار نے سب سے پہلے اپنے جوتے اتارے، بعدازاں انہوں نے طالبہ کو پکڑ کے اس کے منہ پانی سے نکالا جبکہ اطراف میں موجود لوگوں نے رسی کی مدد سے انہیں ائیرٹیوب فراہم کی جسے پکڑ کر وہ کنارے پر آئے۔
اس عمل کو سراہتے ہوئے چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ''ہمیں اسٹیفن الیسن پر فخر ہے''۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اسٹیفن کو کو خوب داد دی گئی۔
٭ اپنی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔