کرونا کا پھر سے وار، ترکی میں کرفیو کا اعلان

ہماری ویب  |  Nov 18, 2020

ترکی میں کرونا کے بڑھتے کیسز اور اموات کی بنا پر ترک حکومت نے ویک اینڈز پر کرفیو کا اعلان کردیا ، کیفے ، ریسٹورنٹ اور تفریحی مقامات کھولنے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں حکومت نے ویک اینڈز پر تمام ریسٹورنٹ کیفے اور دیگر تفریحی مقامات کھولنے پر پابندی عائد کردی ہے ، جبکہ عام دنوں میں اسکولز کھولنے پر بھی پابندی عائد ہے تمام اسکولز میں سال کے اختتام تک آن لائن تعلیم دی جائے گی۔

کرونا کی تباہ کاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ اس وقت ترکی تشویشناک صورتحال سے گزر رہا ہے ، کرونا کے کیسز اور اس سے اموات خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں،انہوں نے ویک اینڈز پر پابندی عائد کرتے ہوئے بتایا کہ رات 8 سے صبح 10 بجے تک کرفیو ہوگا انہوں نے واضح کیا کہ اگر کرونا پر قابو نہ پاسکے تو پابندیاں مزید سخت کردی جائیں گی ۔

واضح رہے کے ترکی میں کرونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چار لاکھ اکیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات گیارہ ہزار سے زائد ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More