دل کی دھڑکن رکنے کی وجہ سے مرنے والا شخص 45 منٹ بعد اچانک زندہ کیسے ہوگیا؟

ہماری ویب  |  Nov 17, 2020

کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ کسی شخص کی موت ہوگئی ہو لیکن کچھ ہی منٹ بعد وہ دوبارہ زندہ ہوا ہو؟

امریکہ کے نیشنل پارک میں ایک لاپتا شخص 45 منٹ تک مردہ رہنے کے بعد حیرت انگیز طور پر زندہ ہوگیا۔ 45 سالہ مائیکل نیشنل پارک میں بے ہوش ہوگئے جس کے بعد ان کو ہیلی کاپٹر میں سی ایٹل کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپتال پہنچنے پر ان کی نبض چل رہی تھی مگر پھر دل کی دھڑکنیں اچانک بند ہوگئیں جس کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے مائیکل کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

تاہم مائیکل کے خون کو مشین کے ذریعے پمپ کیا گیا اور خون سے کاربن ڈائی آکسائیڈ نکال کر صاف خون فراہم کیا گیا جس کے باعث 45 منٹ بعد اس کی دل کی دھڑکنیں بحال ہوگئیں۔

2 روز بعد جب ان کو ہوش آیا تو خوشی سے ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔

اس موقع پر اسپتال انتظامیہ اور عملہ بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور آبدیدہ ہوگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More