کراچی کی ٹرانسپورٹ سے پریشان شہریوں کے لئے خوشخبری، کے سی آر ٹرین اب ٹریک پر ۔۔۔

ہماری ویب  |  Nov 17, 2020

کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری،کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیاد پر اقدامات۔

کراچی کی ٹرانسپورٹ کی بدترین صورتحال سے دوچار شہری اب سکھ کا سانس لیں گے،سپریم کورٹ کے جاری کردہ احکامات کے بعد کے سی آر ، دو دہائیوں کے بعد ایک بار پھر ٹریک پر آنے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے دو انجن اور گیارہ بوگیاں سٹی ریلوے سٹیشن پہنچا دیئے گئے،جبکہ واشنگ ٹریک پر ٹرین کی دھلائی اور مینٹیننس کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، ٹرین میں مسافروں کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایل سی ڈی ،چارجنگ پورٹ ، واش روم ،کینٹین اور پنکھوں سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئیں ہیں،کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے یہ اقدامات ہنگامی بنیاد پر کئے گئے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق آج ٹرین کا آزمائشی سفر ایک مخصوص روٹ پر کیا جائے گا ، جس کے بعد ٹرین کی سپیڈ اور سفرکے دورانیے کا تعین کر کے 19 نومبر سے اورنگی ٹاؤن تا پپری سٹیشن تک سرکلر ریلوے چلائی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More