پی ایس ایل فائنل جیتنے والی ٹیم کو انعام میں کتنے پیسے ملیں گے؟

ہماری ویب  |  Nov 17, 2020

پی ایس ایل 5 کا فائنل آج کراچی میں ان دو ٹیموں کے درمیان ہونے جا رہا ہے جو اس سے قبل کبھی فائنل میں نہیں پہنچیں۔

جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی۔ دونوں ہی ٹیموں کا پلڑا ایک دوسرے پر بھاری ہے جبکہ فین فالوونگ کے حوالے سے بات کی جائے تو کوئی بھی ٹیم دوسری سے کم نہیں ہے۔

اب بات کرتے ہیں انعام کی، پاکستان سپر لیگ کا فائنل جیتنے والی فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 'پانچ لاکھ امریکی ڈالرز' جو کہ پاکستانی تقریباً 8 کروڑ روپے کی رقم بنتی ہے، انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ ٹیم بھی خالی ہاتھ نہیں جائے گی۔ اسے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 'دو لاکھ امریکی ڈالر' انعام میں دیئے جائیں گے، جو کہ پاکستانی 3 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

تاہم فائنل معرکے کے حوالے سے لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ ''فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں ایک برابر ہیں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک دو کھلاڑی ہی اپنی پرفارمنس سے پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں''۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کہتے ہیں کہ ''بڑا فائنل ہونے جارہا ہے، دونوں شہروں کی سڑکیں سنسان ہوں گی، ہم یہ فائن ڈین جونز کے لئے کھیلیں گے ، ہمارے ڈریسنگ روم میں وہ ایک والد سی شخصیت تھے''۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی نیشنل اسٹیڈیم سے براہِ راست رات 8 بجے نشر کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More