اسد خٹک نے وینا ملک پر ایک اور الزام عائد کردیا ، کہتے ہیں وینا ملک کی جانب سے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ۔
شوہر کے ساتھ گھر بسانے کے خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی وینا ملک ایک
بار پھر شہ سرخیوں میں نظرآنے لگیں ہیں، وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے
سابقہ اہلیہ پر اپنا انسٹاگرام ہیک کرنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے ٹوئیٹر پیغام میں وینا ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'یہاں میں آپ کو ایک بات بتا دوں آپ کو ایک ایک چیز کا حساب دینا ہوگا '
ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ وہ سچ سب کے سامنے لائیں گے کیونکہ وہ حق پرہیں، انہوں نے دعا بھی کی کہ اللہ انکی سابقہ اہلیہ کو ہدایت دے
واضح رہے کہ اسد خٹک نے اس سے قبل سابق اہلیہ وینا ملک پر ان کے بچے اسمگل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں پچاس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا تھا ۔
البتہ خود پر لگے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ قانون اور شریعت کی رو سے25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی ان کے پاس ہے۔