جاتے جاتے بھی حملوں کی منصوبہ بندی، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایران پر حملے کے لئے کئے جانے والے آپشن روک دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ ایران کے بڑھتے جوہری پروگرام کو روکنا چاہتے تھے اور اس کے لئے انہوں نے انتخابات سے قبل ایران پر حملہ کرنے کے لئے آپشن طلب کئے تھے ۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر اور امریکی وزیر خارجہ نے ممکنہ خطرات سے متعلق آگاہ کیا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں اور دیگر عہدے داروں نے ٹرمپ کو انتخابات کے آخری دنوں میں اس قسم کے فیصلے سے روکا اور انہیں سمجھایا کہ یہ حملہ وسیع تنازعہ کا سبب بن سکتا ہے جبکہ انتخابات میں مشکلات بھی پیدا کرے گا ۔
امریکی اخبار کے مطابق اس منصوبے کو روکنے کے لئے اہم اجلاس طلب کیا گیا جس میں نائب صدر، وزیر خارجہ، قائم مقام وزیر دفاع، جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین اور سینئر مشیر اور دیگر اہم عہدیداران شامل تھے۔