فرانسیسی صدر میکرون کے سر پر انڈا مارنے کی ویڈیو کی حقیقت کیا؟

ہماری ویب  |  Nov 17, 2020

سوشل میڈیا پر موقع کی مناسبت سے خبریں گردش کرتی ہیں ، مگر ہرخبرمیں صداقت نہیں ہوتی ایسا ہی کچھ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر وائرل فرانسیسی صدر سے متعلق ہوا ہے ۔

سوشل میڈیا پر فرانسیسی صدر کے سر پر انڈا مارنے کی ویڈیو کو یہ کہہ کر وائرل کیا جا رہا ہے کہ گستاخانہ خاکے بنانے اور اس کی حمایت کرنے والوں کے ساتھ یہی ردعمل ہوگا ۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پر انڈا مارنے کی ویڈیو حالیہ صورتحال پر نہیں بلکہ یہ ویڈیو تین سال پرانی ہے ،جب ایمانوئل میکرون صدارتی امیدوار تھے اور انتخابی مہم کے دوران ان پر ان کے مخالفین کی جانب سے انڈا پھینکا گیا تھا ۔

یاد رہےکہ مسلمان مخالف مہم اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی وجہ سے پوری دنیا کے مسلمان شدیدغم وغصہ اور سراپا احتجاج ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More