حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان کیا معاہدہ طے پایا ؟

ہماری ویب  |  Nov 17, 2020

تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، ٹی ایل پی نے دھرنا ختم کردیا ۔

مذاکرات تحریری معاہدے کے تحت کئے گئے جس میں لکھا ہے کہ حکومت فرانس کے سفیر کو دو سے تین ماہ کے اندر پارلیمنٹ سے فیصلہ سازی کرکے ملک بدر کرے گی ۔ جبکہ حکومت اپنا بھی کوئی سفیر فرانس میں تعینات نہیں کرے گی ۔

معاہدے میں یہ بھی طے پایا کہ حکومت گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کرے گی اور اس مارچ کے حوالے سے بعد میں بھی کوئی مقدمہ نہیں کرے گی ،جبکہ فرانس کی مصنوعات کا سرکاری سطح پر مکمل بائیکات کیا جائے گا

ٹی ایل پی کے ترجمان محمد علی نے بھی تصدیق کی کہ حکومت اور رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ تاہم پارٹی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا چند گھنٹوں میں میڈیا سے شیئر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک سے مذاکرات کے لئے حکومتی ٹیم کی سربراہی وفاقی وزیرِ مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کی،جبکہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کمشنر اسلام آباد عامر احمد اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر بھی ٹیم کا حصہ تھے۔ معاہدے پر حکومتی نمائندے اور ٹی ایل پی کے راہنماؤں نے دستخط کئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More