یو اے ای کا کرونا کا مقابلہ کرنے والے ماہر ڈاکٹروں کو 10 سال کے لئے رہائشی ویزا دینے کا اعلان
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ملک میں موجود تمام ڈاکٹرزاور وبائی مرض کرونا سے لڑنے میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز کو 10 سال کی طویل مدت کا رہائشی ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
اس حوالے سے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوب نے ٹوئیٹ پیغام میں بتایا کہ میڈیکل ڈاکٹرز کے علاوہ ڈاکٹریٹ ڈگری رکھنے والے کمپیوٹر ،الیکٹرانکل اور بائیوٹیکنالوجی انجینئرز بھی اس پروگرام کے لئے اہل ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک شروعات ہے مستقبل میں مزید با صلاحیت افراد کو بھی اس طرح کے پروگرامز سے مستفید کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ یو اے ای نے گزشتہ برس بھی
'گولڈن' 10 برس کا ویزا پروگرام فراہم کیا تھا جس کے بعد اب اس میں توسیع کی جارہی ہے ۔