پاکستانی نژاد برطا نوی باکسر عامر خان کی گاڑی کو ہائی وے پر حادثہ پیش، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ مہنگی ترین گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
باکسر عامر خان نے اپنی گاڑی کی تصاویر سوشل میڈیا پراپ لوڈ کیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی مرسڈیز ایس سکس تھری جس کی مالیت برطانیہ میں 9 ہزار پاؤنڈ جبکہ پاکستانی روپے کے مطابق 18 کروڑ ہے،موسم کی خرابی کی وجہ سے درست نہ دکھائی دینے پر ہائی وے کے بیرئیر سے ٹکرا گئی ۔
خوش قسمتی سے عالمی شہرت یافتہ باکسرعامر خان اور ان کی فیملی اس حادثےمیں محفوظ رہی ، عامر خان کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ والدین اور چاہنے والوں کی دعاؤں سے وہ اور انکی پوری فیملی خیریت سے ہیں ۔