یہ شخص ایک ساتھ ہزار سے زائد موبائل فون کیوں رکھتا ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 16, 2020

انقرہ: آج کل لوگ مہنگے سے مہنگے اسمارٹ فون رکھنے کا شوق رکھتے ہیں اور انہیں جمع کرتے ہیں لیکن حال ہی میں ترکی میں ایک ایسا شخص سامنے آیا ہے جس کے پاس چار یا پانچ نہیں بلکہ ایک ہزار سے زائد پرانے کی پیڈ موبائل فونز موجود ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی سے تعلق رکھنے والے موبائل ریپئر سیہابیٹن آزکیلک پرانے موبائل کے کلاسیکل ماڈل جمع کرنے کے شوقین ہیں۔

ترک شہری کا کہنا ہے کہ انہیں یہ شوق 20 سال قبل ہوا اور جنون کی حد تک پہنچ گیا جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ قیمتی موبائل فون پر مشتمل ایک ایسی کلیکشن جمع کی جائے جو جلد ہی پرانے ہوجائیں گے، آزکیلک نے نوکیا 3310 اور موٹرولا ریزر یو تھری سمیت متعدد موبائل فونز کا ذخیرہ کیا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میری کلیکشن میں موجود تمام پرانے فون ناکارہ نہیں ہیں بلکہ وہ ابھی بھی صحیح اور بہتر کام انجام دے رہے ہیں لیکن کمپنیاں اب وہ موبائل فون تیار نہیں کرتی۔

ترک شہری آزکیلک کے اس منفرد شوق کے چرچے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں جنہیں صارفین خوب پسند بھی کر رہے ہیں۔ آزکیلک کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تقریباً ہزار سے زائد موبائل فون موجود ہیں جنہیں وہ اپنے گھر میں موجود وین میں رکھتے ہیں۔

ترک شہری کا کہنا تھا کہ میرے پاس بہت سے ایسے نایاب اور قیمتی ماڈلز موجود ہیں جن کی خریداری کے لیے لوگ مجھ سے رابطہ کرتے ہیں لیکن میں فروخت نہیں کرتا۔

آزکیلک کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تقریباً دو ہزار سے زائد مختلف ماڈل کے موبائل فون موجود تھے لیکن چند سال پہلے چوروں نے ان کے گھر میں گھس کر 700موبائل فون چرالیے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More