آبادی کے لحاظ سے بھارت کا شمار ایشیا کے بڑے ملکوں میں ہوتا ہے یہ ملک جتنا بڑا ہے اتنے ہی مسائل کا بھی سامنا کر رہا ہے ، جن میں سب سے بڑا مسئلہ ہے آلودگی، بھارت کا شہر نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں اول نمبر پر قرار دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی رپورٹ جاری کی گئی ہے اس پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کا شہر نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے جس میں آلودہ ذرات کی مقدار 552 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے ۔
آلودہ ترین شہروں کی جاری کردہ فہرست میں لاہور دوسرے جبکہ کراچی تیسرے نمبر پر ہے، رپورٹ کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودگی کی مقدار 391 جبکہ شہر کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 214 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی اس قدر مقدار کی وجہ سے ان شہروں میں بسنے والوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے اس صورتحال سے محفوظ رہنے کے لئے شہری ماسک کا استعمال کریں اور ہر ممکن احتیاط کریں ۔