امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے اپنی کتاب میں اپنی ایک آپ بیتی بیان کی ہے جس میں انہوں نے اپنے دور صدارت کے کچھ دلچسپ واقعات بھی بیان کیے ہیں، ان میں سے ایک واقعہ انتہائی دلچسپ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوباما وائٹ ہاؤس میں چوری چھپے سگریٹ پیا کرتے تھے۔ جی ہاں! بعدازاں انھیں یہ عادت چھوڑنی پڑی۔
ویب سائٹ میل آن لائن کے مطابق اپنی کتاب میں یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے باراک اوباما لکھتے ہیں کہ "جب وہ وائٹ ہاؤس میں تھے تو روزانہ 8 سے 9 سگریٹ پیتے تھے۔ بالآخر انہیں ان کی صاحبزادی مالیا نے سگریٹ پیتے ہوئے پکڑ لیا جس کے بعد انہوں سگریٹ نوشی کی عادت ترک کردی"۔
رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر لکھتے ہیں کہ "جب وہ صدر تھے تو ان سے سگریٹ نوشی کے متعلق بہت پوچھ گچھ کی جاتی تھی لیکن وہ کبھی آن کیمرا نہیں پکڑے گئے تاہم ان کی بیٹی نے انہیں پکڑ لیا"۔
اپنے عہدے کے ازدواجی زندگی پر اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے باراک اوباما نے کتاب میں لکھا ہے کہ ’"صدارت کے عہدے کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی پر بہت اثر پڑا اور بہت سا وقت جو وہ اپنی اہلیہ مشعل کے ساتھ گزارنا چاہتے تھے، نہیں گزار سکے۔"