آزربائیجان کی فتح کی خوشی میں پاکستانیوں کا بھی بھرپور جشن،پاکستان میں تعینات آزربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے آزربائیجان میں مقیم پاکستانیوں کے روائتی رقص کی ویڈیو ٹوئیٹر پر شئیر کردی۔
پاکستان میں تعینات آزربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے ٹوئیٹر پرویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا 'آزربائیجان میں موجود پاکستانیوں کا ، آزرری عوام کی خوشی کے موقع پر ساتھ دیتے ہوئے ایک دلکش نظارہ '
اپنے ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ آزربائیجان میں مقیم پاکستانیوں کا آزربائیجان کی خوشی میں شریک ہونے کا یہ انداز انہیں پسند آیا ۔
واضح رہے کہ آزربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 'نگورنورکاراباخ' تنازعہ سالوں پرانا ہے جوکہ 1994 میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ ختم ہونے کے بعد بھی اب تک جاری تھا ، البتہ حال ہی میں یہ تنازعہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ختم ہوا اور اس کا حکومتی انتظام آرمینیا نے آزربائیجان کو سونپ دیا ۔