ٹرمپ کے انتخابات میں دھاندلی کے الزام کی امریکی الیکشن کمیشن کی جانب سے تردید، '2020 کے انتخابات امریکی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات قرار'۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انتخابی سامان مہیا کرنے والی کمپنی نے ٹرمپ کے 2.7 ملین ووٹس حذف کردئیے جبکہ ریاست پنسلوانیا سمیت کئی ریاستوں کے ووٹس جوبائیڈن کے حق میں منتقل کردئیے گئے ،تاہم امریکی الیکشن کمیشن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے الزام کو مسترد کردیا ۔
امریکی الیکشن کمیشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ 'اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی، ہمیں اپنے انتخابات کی شفافیت پر مکمل اعتماد ہے اور آپ کو بھی ہونا چاہئیے،الیکشن کمیشن حکام نے واضح کیا کہ 2020 کے انتخابات شفاف ترین انتخاب ہیں ۔