جوبائیڈن سے الیکشن میں ہارنے کے بعد کیا ٹرمپ اب امریکہ چھوڑ دیں گے ؟

ہماری ویب  |  Nov 12, 2020

گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران اپنے مخالف امیدوار جوبائیڈن کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔ انتخابی مہم کے دوران ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کو بدترین امیدوار قرار دیا تھا ساتھ ہی ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر وہ جوبائیڈن سے ہار گئے تو امریکہ ہی چھوڑ دیں گے ۔

اب جبکہ جوبائیڈن کثیر تعداد میں امریکی ریاستوں سے ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ سے جیت چکے ہیں تو دیکھنا یہ ہے کہ ٹرمپ جوبائیڈن کا مذاق بناتے وقت کہے جانے والے الفاظ کو پورا بھی کرتے ہیں یا پھر ہارنے پر امریکہ چھوڑ جانے والے کلمات کو بھی مذاق میں اڑا دیتے ہیں ۔

خیال رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے 279 الیکٹورل ووٹ لے کر ٹرمپ کو شکست دے دی، ٹرمپ نے 214 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تاہم کئی ریاستوں میں ابھی بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے تاہم انتخابات کے مکمل نتائج اگلے ہفتے تک متوقع ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More