بھارت کا مسلمانوں پر ظلم اب بھی تھم نہ سکا، عوام کے رکھوالے بھی مسلمانوں پر ظلم ڈھانے لگے، بھارتی پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر تنگ آکر مسلمان خاندان نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول کی پولیس نے ایک مسلمان خاندان پر چوری کا الزام لگایا تھا جس پر مسلسل اس خاندان کو پولیس کی جانب سے ہراسانی کا شکار بنایا گیا،ایسے میں اس مسلمان گھرانے نے روز روز کی ہراسائی اور ذہنی دباؤ سے تنگ آ کر موت کو گلے لگا لیا
بھارتی میڈیا کے مطابق مظلوم خاندان نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو بھی بنائی جس میں انہوں نے پولیس کی جانب سے لگائے گئے چوری کے الزام کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کا کوئی سرپرست نہیں ہے ، وہ بھارتی ریاست کے ساتھ ہمیشہ مخلص رہے مگر ان کے لئے کوئی مدد کرنے والا نہیں ، اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے عبدالسلام نے ویڈیو پیغام میں خودکشی کی وجہ بتاتے ہوئے واضح طور بتایا کہ پولیس کے الزامات اور ہراسائی سے تنگ آکر بیوی بچوں سمیت خودکشی کر رہا ہوں ۔
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی انتظامیہ نے واقع کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے دی تاہم اب تک کوئ گرفتاری نہ ہو سکی ۔
واضح رہے کہ خودکشی کرنے والوں میں ضلع کرنول کے علاقے نند یال کا رہائشی عبدالسلام ان کی اہلیہ ،14 سالہ بیٹی سلمی جبکہ 10 سالہ معصوم بیٹا شامل ہیں۔