بیجنگ: چین میں ایک درخت پر پھنسی بلی کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جنہیں صارفین نے خوب پسند کیا اور ویڈیو شئیر بھی کی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی چین میں درخت کی چوٹی پر پھنس جانے والی بلی گرنے سے بچنے کے لیے ایک شخص کی ٹانگ سے لپٹ گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص نے ٹانگ سے لپٹی بلی کو ہاتھ سے اٹھا کر اسے نیچے موجود لوگوں کو دے کر بلی کو ریسکیو کرلیا۔
بلی کے اس طرز عمل پر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے، سوشل میڈیا پر دس لاکھ سے زائد صارفین اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں اور وہاں موجود طلبا کے اقدام کو سراہا۔
دنیا کے مختلف کونوں میں اس طرح کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں کہ کوئی بھی جانور ایسی غلطی کر بیٹھتا ہے کہ بعد میں انہیں کسی نہ کسی کی مدد درکار ہوتی ہے اور اگر موقعے پر ویڈیو بنالی جائے تو وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے۔