ترکی کے صوبے ماردین کے تاریخی ضلع ارتوکلو کی مقامی حکومت کا انوکھا اقدام، کچرا اٹھانے کے لئے گدھوں کو سرکاری نوکری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کے صوبے ماردین کے تاریخی ضلع ارتوکلو کی مقامی حکومت کی میونسپل کارپوریشن نے کوڑا کرکٹ اکھٹا کرنے کے لئے گدھوں کی خدمات حاصل کر لیں ہیں ، اس کام کے لئے بھرتی کئے جانے والے یہ گدھے دن میں چھ گھنٹہ کام کریں گے جبکہ ان گدھوں کے ساتھ ایک اور سرکاری ملازم بھی ہوگا جو کہ کوڑے دان سے کچرا اٹھا کر ان گدھوں کی پشت پر لگے بورے میں جمع کرے گا- اس طرح ضلع بھر کے مختلف مقامات سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے یہ گدھے اسے کچرا جمع کرنے کے لئے مقررہ کردہ مقام ( ڈمپنگ ایریا) تک پہنچائیں گے۔
ہر گدھے کو سات سال کے لئے سرکاری نوکری پر بھرتی کیا گیا ہے جبکہ یہ مدت ختم ہوجانے کے بعد انہیں واپس آزاد کردیا جائے گا-