ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر کیوں آئے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان کیا ہونے والا ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 11, 2020

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف صدرپاکستان عارف علوی،وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اپنے ہم منصب سے آج ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں وفود کی سطح پر مذاکرات متوقع ہیں ۔جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ،صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر سے ملاقاتوں کا مقصد پاک ایران باہمی تعلقات، آئی پی گیس پائپ لائن، امریکی صدارتی انتخاب ،افغان امن عمل سمیت پاک ایران اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کرنا ہے ۔اس کے علاوہ پاک ایران سرحدی انتظامی امور، غیرقانونی منشیات وانسانی اسمگلنگ پر بھی بات چیت بھی کی جائے گی۔

جبکہ ایرانی وزیر خارجہ آج شام انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں لیکچر بھی دینگے۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پرکل اسلام آباد پہنچے تھے ، ایرانی وزیرخارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا سیاسی واقتصادی وفد بھی اسلام آباد پہنچا ،جبکہ ایران کے نمائندہ خصوصی برائےافغانستان محمدابراہیم طاہریان بھی وفد میں شامل ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More