امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن نے کونسی حدیث ﷺ سنا کر مسلمانوں کے دل جیت لیے؟

ہماری ویب  |  Nov 10, 2020

امریکی الیکشن میں کامیاب قرار پانے والے جوبائیڈن نے حدیث بیان کرتے ہوئے امریکی مسلم کمیونٹی سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو نصیحت بھرا پیغام جاری کیا ہے جسے دیکھ کر مسلمانوں کے دلوں میں ان کے لئے اہمیت اور عزت اُجاگر ہوئی ہے۔

جو بائیڈن نے نبیؐ پاک ﷺ کی حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ’جو تم میں‌ سے برائی کو دیکھے تو اس کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش کرے اور اگر اس کی طاقت نہیں رکھتا تو اس کو زبان سے روکے اور اگر اس کی طاقت بھی نہیں‌رکھتا تو اس کو دل سے برا جانے۔‘


جوبائیڈن کا یہ ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور مسلمان نومنتخب صدر کے اس ویڈیو پیغام پر انہیں بھرپور سراہ رہے ہیں۔

نومنتخب صدر نے کہا کہ ہم سب کو اس طرف بڑھنا چاہیے کہ اپنی فیملی ، محلے داروں، رشتہ داروں اور ملک کے لیے بہتری کیا ہے پھر اس پر عمل پیرا ہونا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More