نگورنو کاراباخ کی جنگ ختم، آذربائیجان اور آرمینیا کے دوران معاہدہ طے پا گیا

ہماری ویب  |  Nov 10, 2020

آذربائیجان اور آرمینیا نے آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں 3 ہفتوں سے جاری جنگ ختم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے ،جنگ ختم کرنے کے اس معاہدے کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان مکمل جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پیشنیان نے اس معاہدے کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے اسے تسلیم کر لیا ہے۔ آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پیشنیان نے اپنے فیس بک پوسٹ اس بات کی تصدیق کی ۔اپنے پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ بروز منگل مورخہ 10 نومبر، مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے سے یہ معاہدہ نافذ العمل ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بات کی امید ہے کہ فریقین کے درمیان طے پانے والا یہ معاہدہ اس تنازع کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی جان گنوائی ہے ۔

آذربائیجان اور روس کی جانب سے بھی اس معاہدے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ آذربائیجان کے صدر اور روسی صدر کی اس معاملے پر آن لائن میٹنگ بھی ہوئی- اس معاہدے کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ لڑائی کے انتہائی اہم نقطے پر فریقین کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ انتہائی اہم ہے۔

ادھر آرمینیا کے باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم آفس پر دھاوا بول دیا اور وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ آذربائیجان کی فوج نے گزشتہ دنوں آرمینیا کے انتہائی اہم شہر ‘’شوشا” پر قبضہ کر لیا تھا-

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More