وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے امریکی صدارتی الیکشن میں اپنی جیت کے منتظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر انوکھے انداز میں مذاق اُڑایا۔
وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مزاحیہ ویڈیو کلپ شئیر کی جس میں ایک شخص امریکی صدر ٹرمپ کا مذاق اُڑاتا دکھائی دے رہا ہے۔
ٹوئٹر پر جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ڈونلڈ ٹرمپ کی نقل کرتا دکھائی دے رہا ہے جسے وائٹ ہاؤس سے جانے کا کہا جا رہا ہے لیکن وہ انکار کرتے ہوئے زمین پر لوٹ پوٹ
ہوجاتا ہے اور کہتا ہے کہ میں نہیں جاؤں گا۔
جمائما نے ٹوئٹر پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج رات وائٹ ہاؤس میں۔
واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ڈیموکریٹس پر انتخابات چرانے کا الزام لگا دیا ہے اور کہا کہ اگر قانونی ووٹوں کی گنتی کی جائے تو وہ آسانی سے جیت جائیں گے لیکن غیر قانون ووٹوں کے ذریعے انتخابات چرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔