ہار کو جیت میں بدلنے کیلئے 'فرشتے آرہے ہیں‘ ٹرمپ کے لئے انوکھی دعاؤں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Nov 05, 2020


امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے، غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق کامیابی کے لیے درکار 270 میں سے ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے جو بائیڈن اب تک 264 الیکٹورل ووٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 214 الیکٹورل ووٹس ہی حاصل ہو سکے ہیں تاہم اب بھی کئی ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔
دنیا بھر میں امریکی انتخابات کا چرچہ ہے ،کہیں ٹرمپ کے حامی ان کی جیت کے لئے بے صبر اور دعاگو نظر آتے ہیں تو کہیں جوبائیڈن کے حامی ان کی جیت کے لئے پرجوش ہیں ایسے میں ٹرمپ انتظامیہ میں ان کی روحانی مشیر کے عہدے پر فائز پالا وائٹ کی انوکھی دعاؤں کی ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
دعائیہ کلمات میں پالا وائٹ پرجوش انداز میں اپنے راہنما کی جیت کی نوید سناتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ انہیں جیت کی آواز سنائی دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ' افریقہ سے فرشتوں کو روانہ کردیا گیا ہے، وہ یہاں پہنچ رہے ہیں، جنوبی امریکا سے بھی فرشتے یہاں پہنچ رہے ہیں'، مجھے فتح کی گونج سنائی دے رہی ہے۔


اپنے دعائیہ کلمات میں پالا وائٹ کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی حاصل کرنے تک ہمیں کوشش کرنی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More