ٹرمپ ہار کے قریب، لیکن شکست ماننے کے لئے تیار نہیں

ہماری ویب  |  Nov 05, 2020


امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کا انتظار دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے کیونکہ ٹرمپ کی پالسیوں سے جہاں ایک کثیر طبقہ اختلافِ رائے رکھتا ہے وہیں ہزاروں لوگوں کی نظریں جوبائیڈین کی جیت پر جمی ہوئی ہیں۔ الیکشن کی صورتحال کچھ یہ ہے کہ جب ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تو دونوں حریف کے درمیان مقابلہ برابر چل رہا تھا لیکن اچانک جوبائیڈین کے ووٹوں کی تعداد تمام ریاستوں میں سب سے زیادہ ہوگئی اور ٹرمپ کے ووٹس محدود ہو کر رہ گئے، اگلے روز کچھ یوں ہوا کہ صبح ساڑھے 11 سے 12 کے درمیان ٹرمپ کے ووٹوں کی تعداد بڑھنے لگی اور خاصا بڑا مارجن پورا کرتے ہوئے 213 ٹرمپ جبکہ 232 جوبائیڈین کے حصے میں رہے۔

جس بات پر سابق صدر ٹرمپ برہم دکھائی دیتے ہیں ان کی جانب سے حریف جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے سے قبل اپنی فتح کا اعلان کرچکے ہیں۔ مگر موجودہ اعداو شمار کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے ووٹوں کی تعداد ٹرمپ سے دو گنا آگے ہے جس کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن امریکہ کے نئے صدر بن سکتے ہیں۔ لیکن صدر ٹرمپ اپنی ہار کو قبول نہیں کر پارہے اس کی وجہ کیا ہے۔۔؟ ٹرمپ نے اپنے دورِ حکومت میں جس طرح امریکہ کو دیگر ممالک سے الگ رکھنے اور اپنی سربراہی کو برتر رکھنے کی کوشش کی ساتھ ہی سیاہ فام امریکیوں اور ویتنام کے معاملے سمیت امریکیوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی، جس کو سامنے رکھتے ہوئے شاید ٹرمپ یہ سوچ بیٹھے کے ان کو عوام کا بھرپور ساتھ ملے گا اور ایک مرتبہ پھر سپرپاور کی سربراہی ان کے حصے آئے گی، اور یہ تو فطری اصول ہے کہ جب بھی کوئی سیاستدان اپنا دورِ حکومت مکمل کرلے تو اگلے انتخابات کے لئے مزید پرعزم ہوجاتا ہے کہ جیت تو میرے ہی حصے آئے گی چونکہ عوام مجھے ایک مرتبہ اقتدار میں لے آئی تو دوبارہ بھی ایسا ہوسکتا ہے۔ ووٹوں کی تعداد اس وقت کچھ یوں ہے کہ جوبائیڈن 243 جبنکہ ٹرمپ نے 214 حاصل کرلیئے ہیں۔

مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ٹرمپ واقعی اپنی ہار قبول کرپائیں گے؟ کیا ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن صدارت کے عہدے پر فائز ہوکر امریکہ پر حکومت کرسکیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More