بارش میں چلنے والے ایک شخص سے آسمانی بجلی ٹکرا گئی جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برسات میں چہل قدمی کرنے والے شخص کی چھتری پر بجلی گرتی ہے اور اس کے ہاتھ سے گر کر پگھل جاتی ہے اور وہ خوف کا شکار ہوکر اپنی چھتری اُٹھا کر وہاں سے دوڑ پڑتا ہے۔
دی سن کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو امریکی ریاست ساؤتھ کیلورینا کی ہے جس میں ایک شخص کو بارش کے دوران چھتری لے کر چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انٹرنیٹ پر آئے دن اس طرح کی خوفزدہ کر دینے والی ویڈیوز منظر عام پر آتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین ششدر رہ جاتے ہیں۔