موٹر سائیکل مسلسل چلانے سے کمر اور گردن میں درد ہوجاتا ہے؟ تو درد بھگانے کے لیے کیا کرنا چاہیے، جانیں

ہماری ویب  |  Oct 29, 2020

بڑی عمر کے افراد کو کمر کا درد لاحق ہونا ایک عمومی بات ہے لیکن آج کل نوجوان نسل بھی کمر کے درد کا تیزی سے شکار ہورہی ہے۔

اس کی آخر وجہ کیا ہوسکتی ہے؟ گھروں اور دفاتر میں ہم میں سے کئی لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ ہم مستقل لیٹے یا بیٹھے رہتے ہیں جس کے باعث کمر درد محسوس ہونے لگتا ہے اور وقت اور عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ درد مزید بڑھ جاتا ہے۔

بہت سے افراد کم چہل قدمی کے عادی ہوتے ہیں، انہیں کسی بھی مقام پر جانا ہو تو وہ موٹر سائیکل پر ہی روانہ ہوتے ہیں اور گھنٹوں سفر طے کرتے ہیں اور دیر تک بیٹھے رہنے سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔علاوہ اَزیں کمر اور گردن میں درد ہونے کی ایک اور وجہ بائیک کی خستہ حالی اور سڑکوں کی حالت زار بھی ہوسکتی ہے۔ کیوں کہ گردن اور کمرمیں جھٹکے لگنے سے مُہروں کا خم اور پٹّھے سخت ہوجاتے ہیں۔

حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کوئی بھی شخص غذائیت کی کمی، ذہنی دباؤ اور پرتعیش یا بغیر مشقت والی زندگی سے کمر درد کا شکار ہوسکتا ہے، یہ درد وقت اور عمر کے ساتھ بڑھتا بھی رہتا ہے۔

طبی ماہرین نے کمر اور گردن کے درد سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے چند مفید طریقے بتائیں ہیں جن پر عمل کر کے آپ کمر درد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

1- زیادہ سے زیادہ چہل قدمی کریں

ماہرین کے مطابق چہل قدمی کرنے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور اس کے علاوہ ماہرینیہ بھی کہتے ہیں کہ روزانہ 1000 قدم چلنے والے افراد زیادہ صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔

2- کام والی جگہ کا ماحول

ماہرین کا کہنا ہے کہ خواہ دفتر ہو یا گھر آپ چاہے جہاں بھی کام کررہے ہیں وہاں پر ارد گرد کا ماحول آرام دہ ہونا ضروری ہے، اس سے نہ صرف کارکردگی اچھی ہوتی ہے بلکہ سیدھا بیٹھنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔

کسی میز پر چیز رکھ کر اُس کے سامنے بیٹھنے سے کمر سیدھی رہتی ہے جس سے دباؤ کم پڑتا ہے اور درد ختم ہوسکتا ہے۔

3- کام کے دوران چند منٹ کا بریک

ماہرین کا کہنا ہے کہ کمر کا درد مسلسل بیٹھنے سے ہوتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ کام کے دوران ہر کچھ دیر بعد وقفہ لیا جائے اور آپ اپنی نشست سے ایک منٹ کے لیے اٹھ جائیں۔

4- معمول کے ساتھ ورزش

ماہرین کا کہنا ہے کہ پابندی سے ایسی ورزش کرنا ضروری ہے جس میں گردن، کاندھے اور کمر پر فوکس رہے، ایسا کرنے سے پٹھوں کو آرام ملتا ہے۔

5- زیادہ پانی پینا

جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے بھی گردن اور کمر کے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے، جس سے کمر میں درد اٹھ سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ روزانہ کم از کم 3 لیٹر پانی استعمال کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More