کووڈ 19 کی بیماری کون سے وٹامن کی کمی سے لاحق ہوسکتی ہے؟ ماہرین کا اِنکشاف

ہماری ویب  |  Oct 28, 2020

میڈریڈ: برطانیہ اور اسپین کے طبی ماہرین کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے 80 فیصد مریضوں میں وٹامن ڈی کی شدید قلت پائی گئی ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی یونیورسٹی کینٹابریا اور برطانوی ماہرین نے عالمگیر وباء کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کے جسموں میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے مشاہدہ کیا۔

تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا کہ جن افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی اُن میں وٹامن ڈی کی شدید کمی پائی گئی ہے۔

تحقیق ڈاکٹر جوز ہیرننڈس کی سربراہی میں کی گئی جن کا کہنا تھا کہ وٹامن کے سپلیمنٹس کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ اس کے استعمال سے اعصاب ، ہڈیاں مضبوط اور مدافعتی نظام متحرک ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر جوزہیرننڈس کے مطابق ان کا مطالعہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے کورونا کے بڑھتے خطرات پر قابو پایا جاسکتا ہے جبکہ ڈاکٹرز اور نرسز سمیت دیگر طبی عملے کو بھی محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وٹامن ڈی کی کمی کے بعد ہمارے جسم کا اعصابی نظام کمزور ہوجاتا ہے جس کے باعث وائرس اندر متاثر کرسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More