سردی کے موسم میں اکثر لوگ گرم پانی سے ہی نہاتے ہیں تاکہ جسم کو گرم رکھ سکیں اور ٹھنڈ سے بچیں۔ مگر گرم پانی سے نہانے سے کے کئی فوائد بھی ہیں جن سے متعلق ماہرین نے بھی بتایا ہے۔
برطانیہ کی لوبورو یونیورسٹی کے ماہرین بتاتے ہیں کہ:
'' گرم پانی سے نہانا ہمارے جسم کے لئے بہت کارآمد ہے کیونکہ اس سے خون میں گلوکوز کی مقدار توازن میں رہتی ہے اور یوں جسم ایسے ہارمونز بھی خارج کرتا ہے جو آرام و سکون فراہم کرنے کا بڑا ذریعہ بنتے ہیں''۔
جن لوگوں کو ڈپریشن یا نیند نہ آنے کی بیماری ہے ان کو چاہیئے کہ وہ گرم پانی سے نہائیں اور اس کو اپنی عادت بنالیں اس طریقے سے آپ کو نہ صرف اچھی نیند آئے گی بلکہ اعصاب بھی سکون میں رہیں گے۔
مذید فوائد بتاتے ہوئے ماہرین کہتے ہیں کہ:
'' اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی جلد چمکدار اور نرم و ملائم رہے تو گرم پانی سے نہانا بہت فائدہ مند ہے یہ آپ کی جلد کو موسمی اثرات سے بھی بچائے گا اور اضافی فیٹ برن کرنے میں مدد بھی دیتا ہے۔''
جن لوگوں کا جسم سن ہو جاتا ہے اور ایک جگہ کافی دیر تک بیٹھنے کی وجہ سے ساکت ہو جاتا ہے تو وہ یہ بات جان لیں کہ:
'' گرم پانی نظامِ دورانِ خون کو بہتر گردش کرنے میں مدد دیتا ہے اور خون کی نالیوں میں ہوا کی بلاکیج یا دیگر اجزاء کی وجہ سے ہونے والی بلاکیج سے بھی بچاتا ہے''۔